Wednesday, April 24, 2024

مقبوضہ جموں کشمیر میں چھہترویں روز بھی حالات کشیدہ ہیں

مقبوضہ جموں کشمیر میں چھہترویں روز بھی حالات کشیدہ ہیں
September 22, 2016
سری نگر (92 نیوز) – مقبوضہ جموں کشمیر میں چھہترویں روز بھی حالات کشیدہ ہیں۔ تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے مودی حکومت نے اسپیشل پولیس میں اضافی دس ہزارافسربھرتی کرنےکی منظوری دے دی۔ حریت قیادت نے ہٹرتال کی کال انتیس ستمبر تک بڑھادی ،کل آزادی مارچ ہوگا بھارتی دہشت گردی کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ،بھارت ہٹ دھرمی پر قائم ہے طاقت کے نشے میں دھت بھارت نے انسانی قدروں کو بھلا دیا۔ بوکھلائےہوئے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو چھاؤنی میں بدل دیا ہے اور حریت قیادت پر نظربندی کی سختیاں بڑھا دی ہیں۔ ۔بھارت نے اسپیشل پولیس میں اضافی دس ہزارافسربھرتی کرنےکی منظوری بھی دے دی ہے۔ حریت قیادت نے بھارت مظالم کے خلاف کل آزادی مارچ کا اعلان کردیا ہے جبکہ ہٹرتال انتیس ستمبر تک جاری رہے گی۔ بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج کے لئے نکلنے والے کشمیریوں کو پیلٹ گنز، آنسوگیس کا نشانہ بنایا گیا لیکن آزادی کے دیوانے سری نگر اور وادی کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کر رہے ہیں۔ آٹھ جولائی سے جاری بھارتی ظالمانہ کارروائیوں میں اب تک ایک سو دس سے زائد کشمیری شہید اورپندرہ ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کا قتل بدستور جاری ہے