Saturday, May 18, 2024

مقبوضہ جموں وکشمیر، بھارتی فورسز کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ میں کارروائی، نوجوان شہید

مقبوضہ جموں وکشمیر، بھارتی فورسز کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ میں کارروائی، نوجوان شہید
December 24, 2021 ویب ڈیسک

سرینگر (92 نیوز) بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھاتی فورسز کی بربریت جاری ہے، بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے آرونی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے کارروائی کے دوران تمام سڑکیں بند کر دیں اور انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی۔