Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر میں مسلمان آبادی کی بقاء کو شدید خطرات لاحق

مقبوضہ کشمیر میں مسلمان آبادی کی بقاء کو شدید خطرات لاحق
July 26, 2020
اسلام آباد (92  نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمان آبادی کی بقاء کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی افراد کو اراضی کی خرید و فروخت کا اختیار دے دیا۔ کشمیری خاندانوں کو زبردستی گھروں سے بے دخل بھی  کیا جا رہا ہے۔ بھارت، اسرائیلی طرز پر تیزی سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندو آبادی بڑھانے کی جانب گامزن ہے۔ بھارت نے اپنے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں زمین کے حصول، عمارات کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریئل اسٹیٹ اتھارٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔ ہندوستان نے گھناؤنے منصوبے کے تحت ریئل اسٹیٹ شعبہ میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ تین ہفتوں سے 12 ہزار کے قریب غیر مقامی مزدور بھی پہنچائے گئے ہیں۔ ہندوستان کے مختلف علاقوں سے مزدوروں کو مقبوضہ کشمیر میں بسایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مقامی کشمیریوں سے ان کی اراضی اور مکانات زبردستی چھیننے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بھارتی قابض فورسز کشمیریوں کی املاک کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر رہی ہیں۔ کشمیری خاندانوں کو زبردستی گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ ڈومیسائل قوانین کی تبدیلی کے بعد ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے۔