Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا
August 10, 2015
بیت المقدس (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کی بربریت ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا۔ مغربی کنارے میں ایک پٹرول پمپ پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے ایک اسرائیلی شہری پر حملہ کیا تھا۔ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم کی داستان کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ بھی یہودی حملہ آوروں نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شہری کے گھر کو آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں اٹھارہ مہینے کا بچہ اور اس کا باپ دم توڑ گئے تھے۔