Sunday, May 5, 2024

مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اقدام ،حماس کامارو یا مر جاؤ تحریک کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اقدام ،حماس کامارو یا مر جاؤ تحریک کا اعلان
December 7, 2017

غزہ ( 92 نیوز ) مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کے بعد مشرق وسطیٰ میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ۔ حماس نے مارو یا مرجاؤ تحریک کا اعلان کردیا۔
مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے فلسطین میں شدید مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ شروع ہو گیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے شدید ردعمل دیتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کاہمیشہ کے لئے رہنے والا دارالحکومت ہے۔
حما س کے صدر اسماعیل ہانیہ نےکہا کہ ٹرمپ کے فیصلے نے جہنم کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
ترکی نے ٹرمپ کے فیصلہ کو غیر ذمے دارانہ اقدام قرار دیا ۔ سیکڑوں افراد نے استنبول میں امریکی قونصل خانے کےسامنے احتجاج کیا۔
فرانس ،مصر اردن ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کی طرف سے شدید مذمت کی گئی ۔ قطر کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی منتقلی کا فیصلہ خطرناک اور امن پسندوں کیلئے سزائے موت ہے۔
یورپی یونین اور برطانیہ نے بھی فیصلے پر تشویش کا اظہارکیا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس فیصلے عالمی برادری دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔