Thursday, May 9, 2024

مقبوضہ بیت المقدس برائے فروخت نہیں ہے، رجب طیب اردوان

مقبوضہ بیت المقدس برائے فروخت نہیں ہے، رجب طیب اردوان
January 31, 2020
 انقرہ (92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس برائے فروخت نہیں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ امن پلان ڈیل آف دی سینچری نہیں، قبضے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں کیلئے ریڈ لائن ہے، اسے کراس نہ کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی کو مالی مفاد کے بدلے مقبوضہ بیت المقدس کو چھوڑنے کا نہ کہا جائے۔