Wednesday, May 8, 2024

مقبوضہ بیت المقدس، اسرائیلی فوج کا لیلۃ القدر پر فلسطینیوں پر بہیمانہ تشدد

مقبوضہ بیت المقدس، اسرائیلی فوج کا لیلۃ القدر پر فلسطینیوں پر بہیمانہ تشدد
May 9, 2021

یروشلم (92 نیوز) اسرائیلی فوج کا لیلۃ القدر پر مقبوضہ بیت المقدس میں داخلے سے روکنے پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

صہیونی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ربڑ کی گولیوں، واٹرکینن اور اسٹن گرینڈز کا استعمال کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے بدترین تشدد سے بچوں سمیت اسی معصوم شہری زخمی ہوگئے۔

وفاقی وزیرِمذہبی اُمور نورالحق قادری نے فلطسینیوں پر تشدد کی مذمت کی، کہا کہ، فلسطینیوں کا جذبہ آزادی قابل قدر ہے، حمایت جاری رکھیں گے، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے۔