Sunday, September 8, 2024

مقامی این جی او ساحل کےمطابق 2014میں بچوں پر تشدد کے 3500واقعات ہوئے

مقامی این جی او ساحل کےمطابق 2014میں بچوں پر تشدد کے 3500واقعات ہوئے
August 9, 2015
لاہور(92نیوز) مقامی  این جی او ساحل کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار چودہ  میں  بچوں پر جنسی تشدد کے تین ہزار پانچ سو آٹھ واقعات  سامنے آئے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں روزانہ اوسطاً دس بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے دوہزار چودہ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں سترہ فیصد اضافہ ہوا۔ گیارہ سے پندرہ سال کے بچے زیادہ جنسی تشددکانشانہ بنے لڑکیوں پرجنسی تشدد کی شرح لڑکیوں کی نسبت زیادہ رہی۔ تفصیلات کے مطابق این جی او ساحل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دوہزار چودہ کے دوران بچوں سے جنسی تشدد کے تین ہزار پانچ سو آٹھ واقعات سامنے آئےپاکستان میں  بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کب اور کہاں ہوئے دیکھتے ہیں اس رپورٹ میں۔ بچوں سے زیادتی کے واقعات  پورے ملک میں  ہوئے پنجاب میں دو ہزار چون، سندھ میں آٹھ سو پچھہتر، بلوچستان میں  دو سو ستانوے، خیبرپختونخوا میں ایک سو باون واقعات سامنے آئے جبکہ اسلام آباد میں نوے، آزاد کشمیر میں اڑتیس واقعات رپورٹ ہوئے۔۔ بچوں پر تشدد کرنے والوں میں زیادہ تر تعداد ان افراد کی ہے جو بچوں سے واقفیت رکھتے تھے۔ بچوں سے جنسی تشدد کےسٹرسٹھ فیصد  دیہی جبکہ تینتیس فیصد واقعات شہری علاقوں میں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دوہزار پانچ سو ستانوے واقعات پولیس کے پاس درج ہوئے اٹھائیس واقعات کو پولیس نے درج کرنے سے انکار کر دیا دو سو باسٹھ واقعات  پولیس کے پاس درج نہ ہو سکے جبکہ  چھ سو اکیس واقعات کے اندراج کی معلومات فراہم ہی  نہیں کی گئیں۔