Wednesday, April 24, 2024

مقامی آرٹ گیلری میں بچپن کی یادیں تازہ کرنے کیلئے فن پاروں کی نمائش

مقامی آرٹ گیلری میں بچپن کی یادیں تازہ کرنے کیلئے فن پاروں کی نمائش
November 29, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی کی مقامی آرٹ گیلری میں بچپن کی یادیں تازہ کرنے کیلئے فن پاروں کی نمائش ہوئی۔
نمائش میں معروف مصورسیماب طارق نے اردو اور انگریزی حروف تہجی کو خوبصورت رنگوں کا سہارا لے کر کینوس پر اس کی ایسی بارش کی کہ دیکھنے والے اپنے بچپن کی یادوں میں بھیگ گئے۔
نمائش کے شرکا نے کہا کہ مصور نےخوبصورت رنگوں سے پچپن کی معصومیت کو کینوس پر ایسے اتارا ہے کہ دیکھنے والے اپنے بچین میں کھو جائیں۔
کراچی کی آرٹ سین گیلری میں لگنے والی یہ نمائش 30 نومبر تک جاری رہے گی۔