Sunday, May 19, 2024

مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی جائے پیدائش کو اب اقبال منزل کے نام سے جانا جاتا ہے

مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی جائے پیدائش کو اب اقبال منزل کے نام سے جانا جاتا ہے
November 9, 2018
سیالکوٹ (92 نیوز) شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ کے محلہ چوڑی گراں میں پیدا ہوئے۔ سیالکوٹ شہر کے وسط میں واقع محلہ چوڑی گراں دو دروازہ روڈ میں برلب سڑک دو منزلہ عمارت قائم ہے۔ برطانوی طرز تعمیر کی اس عمارت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 9 نومبر 1877 کو مشرق کے عظیم فلسفی شاعر علامہ اقبال نے یہاں جنم لیا۔ مفکر پاکستان کی جائے پیدائش کو اب اقبال منزل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اقبال منزل 9 کمروں، مہمان خانے پر مشتمل، علامہ اقبال کی پیدائش کے کمرے میں موجود  نایاب کتب،تصاویر  اور ان کے زیر استعمال رہنے والی اشیاء پلنگ،حقہ، کھانے کی میز اور کرسی عمارت کے حسن کو مزید بڑھا رہی ہیں۔ اقبال منزل میں روزانہ سینکڑوں افراد علامہ محمد اقبال کی شاعری  کےمطالعہ کی غرض سے آتے ہیں اور اقبال منزل کو دیکھ کر روحانی سکون حاصل کرتے ہیں۔ علامہ اقبال کی جائے پیدائش اقبال منزل آنے والی نسلوں کو علامہ اقبال کے افکار و نظریات سے روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ ہے۔