Tuesday, May 21, 2024

مفرور ملزم سیاسی اجتماع سے خطاب نہیں کر سکتا، کوئی چینل نشر نہیں کر سکتا،شہزاد اکبر

مفرور ملزم سیاسی اجتماع سے خطاب نہیں کر سکتا، کوئی چینل نشر نہیں کر سکتا،شہزاد اکبر
September 19, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب  شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ  مفرور ملزم سیاسی اجتماع سے خطاب نہیں کر سکتا ،  کوئی چینل یا میڈیا اسے نشر نہیں کر سکتا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ اشتہاری اگر سیاسی بیان دینے جا رہا ہے تو پی ٹی اے کو ایکشن لینا چاہیے ۔  

شہباز گل کا کہنا ہے نواز شریف کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال کیے جائیں گے ، کیسے ممکن ہے مفرور مجرم سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے؟۔