Saturday, April 20, 2024

مفخر عدیل نے شہباز تتلہ کو شراب میں گولیاں ملا کر بیہوش کر کے قتل کیا ،اسد بھٹی

مفخر عدیل نے شہباز تتلہ کو شراب میں گولیاں ملا کر بیہوش کر کے قتل کیا ،اسد بھٹی
February 20, 2020
لاہور ( 92 نیوز) شہباز تتلہ لاپتا کیس میں مزید پیشرفت سامنےآگئی ، اسد بھٹی نے انکشاف کیا کہ مفخر عدیل  نے شہباز کو سات فروری کو شراب میں گولیاں ملا کردیں ،بےہوش  ہونے پر تکیے کی مدد سے شہبازتتلہ کا سانس بند کیا۔ اسد بھٹی نے انکشاف کیا کہ  لاش دو ڈرموں میں ڈال کر روہی نالے میں بہائی گئی ، سیف سٹی کیمروں نے مفخر عدیل کی گاڑی فیروز پور روڈ پر جانے کی تصدیق کردی۔ دوسری جانب سیف سٹی کی فوٹیج نے بھی اسد بھٹی کے الزامات کی تصدیق کر دی ،اسد بھٹی کے مطابق 8فروری کو مفخر عدیل کی سرکاری جیپ فیروز پور روڈ سے گزرتے ہوئے دیکھی گئی ، جیپ فیروز پور روڈ سے گزرتے ہوئے روہی نالے گئی  ۔ سیف سٹی نے  مفخر عدیل کی گاڑی فیروز پور روڈ سے جانے کی تصدیق کر دی ،پولیس نے اسد بھٹی کو 6روز قبل  حراست میں لیا تھا۔