Saturday, May 18, 2024

مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کیلئے پولیس کا گھر پر چھاپہ، بھائی، بیٹا اور بہنوئی گرفتار

مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کیلئے پولیس کا گھر پر چھاپہ، بھائی، بیٹا اور بہنوئی گرفتار
January 2, 2021

مانسہرہ (92 نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مانسہرہ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا، ذرائع کے مطابق پولیس نے مفتی کفایت اللہ کے بھائی، بیٹے اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔

مفتی کفایت اللہ کے گھر ترنگڑی میں پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس تھانہ بفہ نے مفتی کفایت اللہ کے بھائی، بیٹے اور بہنوئی کو حراست میں لے لیا۔ مفتی کفایت اللہ کو پیش کرنے کے لئے پولیس کا دبائو جاری ہے۔

مفتی کفایت اللہ کے رشتہ داروں کی گرفتاری پر علاقے کے علماء اور مذہبی شخصیات تھانہ بفہ پہنچ گئیں۔

اس سے قبل 2019 ء میں مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او کے تحت مانسہرہ پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا تھا۔