Friday, April 19, 2024

مفتی کفایت اللہ کو ہری پور جیل سے رہا کر دیا گیا

مفتی کفایت اللہ کو ہری پور جیل سے رہا کر دیا گیا
November 1, 2019
 پشاور (92 نیوز)  جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو ہری پور جیل سے رہا کر دیا گیا۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دے دیا تھا۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او کے تحت مانسہرہ پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے کیس میں مانسہرہ پولیس نے گرفتاری ڈالی تھی۔ ذرائع کے مطابق امیر جمعیت علماء اسلام ف اسلام آباد عبدالمجید ہزاروی نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔ عبدالمجید ہزاروی نے کہا تھا مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مفتی کفایت اللہ کو ای الیون تھری مسجد طوبہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ امیر جمعیت علماء اسلام ف اسلام آباد مفتی کفایت اللہ ایک دوست کے فلیٹ پر قیام پذیر تھے۔