Thursday, April 25, 2024

مفتی منیب سمیت علما کا سندھ میں نماز جمعہ کیلئے لاک ڈاؤن پابندیوں کی حمایت کا اعلان

مفتی منیب سمیت علما کا سندھ میں نماز جمعہ کیلئے لاک ڈاؤن پابندیوں کی حمایت کا اعلان
April 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) مفتی منیب سمیت علما نے صوبے سندھ میں نماز جمعہ کیلئے لاک ڈاؤن پابندیوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ سندھ میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر آج بدستور پابندی ہو گی۔ صوبے سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے مشن کے ساتھ نمازِ جمعے کے اجتماعات میں کم لوگ کی شرکت یقینی بنانے کے لیئے سندھ حکومت علماء کرام کو منانے میں کامیاب ہو گئی۔ وزیر اعلی ہاؤس میں علماء کرام کے وفد کی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزرا سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعلی سندھ کی درخواست پر علماء کرام نے نمازِ جمعے سے متعلق مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر اعلی سندھ بولے وفاق  کے ساتھ بیٹھ کر مساجد کے حوالے سے نئی ایس او پیز بنائیں  گے۔ جمعے کو دوپہر 12 سے 3  بجے تک سخت لاک ڈائون ہو گا۔ مراد علی شاہ نے کہا شہری گھروں پر نماز ادا کریں۔ مساجد کیلئے ایس او پی پر آج وزیراعظم سے بات کریں گے۔ عمران خان بھی آج علما سے ملاقات کریں گے۔ مفتی  منیب الرحمان نے عوام سے حکومتی پالیسی پر عمل  کرنے کی اپیل کر دی۔ کہنے لگے امید کرتے ہیں مساجد کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومتیں موثر  حکمت علمی بنا لیں گے۔ علماء کرام کے تعاون  کرنے پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ  نے علماء کے وفد کا شکریہ بھی ادا کیا۔