Friday, May 17, 2024

مفتی منیب الرحمن کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی کال ، تجارتی و کاروباری مراکز بند

مفتی منیب الرحمن کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی کال ، تجارتی و کاروباری مراکز بند
April 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مفتی منیب الرحمن اور علمائے کرام کی آج ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی کال پر لاہور، کراچی ، حیدرآباد، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں تجارتی و کاروباری مراکز بند ہیں۔

سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ سکھر سمیت دیگر شہروں میں وکلاء نے بھی عدالتی بائیکاٹ کر دیا۔ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت شہر شہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔

ادھر مولانا فضل الرحمن نے بھی مفتی منیب کی حمایت کر دی۔ انہوں نے کہا لاہور میں جو کچھ ہوا اور ہو رہا ہے اس پر قوم دکھی ہے۔ ریاست کی طرف سے ظلم کیا گیا لیکن اب بھی وقت ہے۔ عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلے کو سلجھا لو۔ مصلحتوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا حکومت بلاجواز طاقت کا استعمال بند کرے۔ لاہور میں اتنا بڑا واقعہ ہوا اور وفاقی وزیر داخلہ بازار کا دورہ کرتا رہا۔