Saturday, May 4, 2024

مفتی عبدالقوی نے جیل یاترا کو مطالعاتی ومشاہداتی دورہ قرار دیدیا

مفتی عبدالقوی نے جیل یاترا کو مطالعاتی ومشاہداتی دورہ قرار دیدیا
November 15, 2017

ملتان (92 نیوز) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم مفتی عبدالقوی نے جیل یاترا کو مطالعاتی و مشاہداتی دورہ قرار دے دیا۔ جبکہ جیل سے نکلتے ہی قیدیوں کے مسائل حل کرنا بھی یاد آگئے۔

مفتی عبالقوی نے سینٹرل جیل سے نکلتے ہی جیل میں گزارے اپنے وقت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جیل میں علامہ مودودی کے کمرے میں رہا اور اللہ نے پر سکون نیند عطا کی۔  

مفتی صاحب نے جیل سے نکلتے ہی قیدیوں کے مسائل حل کرنے کا بھی عزم ظاہر کردیا۔  جیل میں رہ کر پولیس کے مسائل کا پتہ چلا ،جیل کے قیدیوں کے مسائل حل کرنے کے 5 نکاتی ایجنڈا تیار کیا ہے۔

مفتی قوی کا کہنا تھا کہ جیل کے معاملات پر مجلس عاملہ بنا رہا ہوں تمام این جی اوز اور سول سوسائیٹی میرے ساتھ بھرپور تعاون کریں، پریس کانفرس کے دوران مولانا فضل الرحمن  کو ہدف تنقید بنانا بھی نہ بھولے۔

 ان کا کہنا تھا کہ درخواست کرتا ہوں کہ قندیل بلوچ کے قتل کو 17 ماہ ہو گئے ہیں تفتیشی چالان مکمل کرے ، مقدمہ کے چالان مکمل ہونے پر بے حد خوشی ہوگی۔ تفتیش قتل کی ہو رہی ہے یا سیلفی کی جس کی بھی ہو رہی ہے اس حساب سے کریں، اپنی عدلیہ پر یقین ہے جو فیصلہ ہوگا قبول کروں گا۔