Thursday, April 25, 2024

مفتی تقی عثمانی اور وفاقی وزیر مذہبی امور کا ٹیلیفونک رابطہ ، باجماعت نماز پر گفتگو

مفتی تقی عثمانی اور وفاقی وزیر مذہبی امور کا ٹیلیفونک رابطہ ، باجماعت نماز پر گفتگو
April 15, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) مفتی تقی عثمانی اوروفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،  مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے ‏وفاقی وزیر  کیساتھ رمضان میں لاک ڈاؤن کےدوران باجماعت نمازکے معاملے پر بات ہوئی۔

گفتگو میں  ‏وفاقی وزیر نور الحق قادری نے علمائے کرام کے اعلامیے کو متوازن قرار دیا ،‏وفاقی وزیر نے 18 اپریل کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

 ان کا کہنا ہے ہماری تجاویز پر حکومت غور کر رہی ہے۔