Friday, April 26, 2024

مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد، نیب نے گرفتار کرلیا

مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد، نیب نے گرفتار کرلیا
August 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایل این جی اسکینڈل میں بڑی پیشرفت ہو گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مفتاح اسماعیل کی ضمانت مسترد کئے جانے کےبعد نیب نے  سابق مشیر  خزانہ کو  احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ ایل این جی ٹرمینل کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل بھی نیب حراست میں چلے گئے ۔  مفتاح اسماعیل کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی نے کی۔انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس کی بھارتی اقدام کی مذمت” is locked

انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس کی بھارتی اقدام کی مذمت

نیب پراسیکیوٹرسردار مظفر نے وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید کا بیان پڑھ کر سنایا۔جسٹس محسن اخترکیانی کے ایل این جی ٹرمینل ون میں مفتاح اسماعیل کے کردار سے متعلق استفسار پر وکیل بولے ایل این جی لینے اور قطر سے معاہدہ ان کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہوگیا تھا ۔ جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ نے کم اور موجودہ حکومت نے زیادہ نقصان کیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس کہ آج کی قیمت سے اگر نقصان ہورہا ہے تو کیا موجودہ حکومت نے بیان دیا کہ نقصان ہو رہا ہے ایل این جی بند کردیں ، پاکستان کو پہلے بھی بین الاقوامی مقدمات میں نقصان ہو چکا،اب جو حکومت ایل این جی کے معاہدے کر رہی ہے،5سال بعد وہ بھی ملزمان ہونگے،کیوں نہ حکومت پہلے نیب سے این اوسی لیا کرے ، وزیراعظم کے بجائے چیئرمین نیب کو ای میل کر کے منظوری لی جائے۔

ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں ، نشیبی علاقے زیر آب

عدالت نے مفتاح اسماعیل اورعمران الحق کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستیں مسترد کردیں جس پر نیب نے دونوں کو کمرہ عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا۔ مفتاح اسماعیل نے  عدالت سےباہر کہ اکہ  آج ایسے فیصلے کی توقع  تھی، ابھی دعا یہ کرتا ہوں  کہ حق میں فیصلہ آئے، نیب کیسز میں ضمانت مشکل ہے، سمجھ رہا تھاکہ عید کے بعد فیصلہ آتا۔ سابق وزیرخزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔