Tuesday, April 23, 2024

مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا

مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا
August 24, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) نون لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا۔

چند دن پہلے مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پارٹی آٖفس میں شدید ہنگامہ آرائی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق کارکنوں کا الزام تھا کہ کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ پیسوں کے عوض تقسیم کئے گئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ہنگامہ آرائی کی تحقیات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن تحقیقاتی کمیٹی کوئی فعال کردار ادا نہ کر سکی جس پر مفتاح اسماعیل نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا۔