Friday, March 29, 2024

مفتاح اسماعیل نے شرح سود میں اضافہ ملکی صنعت کیلئے پھانسی کا پھندہ قرار دیدیا

مفتاح اسماعیل نے شرح سود میں اضافہ ملکی صنعت کیلئے پھانسی کا پھندہ قرار دیدیا
November 19, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے شرح سود میں اضافے کو ملکی صنعت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرح سود میں 150 پوائنٹس اضافے سے مہنگائی کم نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرضوں کی ادائیگی میں سالانہ 400 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پہلے ہی پالیسی ریٹ بڑھا کر معیشت کو ریورس گیئر لگا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "حکومت کو اپنے اخراجات کو کم کر کے صنعت کو چلانا چاہیے۔"