Friday, May 3, 2024

مفتاح اسماعیل مشیر برائے خانہ و اقتصادی امور مقرر، نوٹیفکیشن جاری

مفتاح اسماعیل مشیر برائے خانہ و اقتصادی امور مقرر، نوٹیفکیشن جاری
December 27, 2017

آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل کو مشیر وزیر اعظم برائے خزانہ و اقتصادی امور مقرر کردیا ۔اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
کیبنیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے مفتاح اسماعیل کو وزیراعظم کا مشیر برائے خزانہ واقتصادی امور مقرر کرنے کی منظوری دی ۔
مفتاح اسماعیل کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا ۔ مفتاح اسماعیل بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ، سوئی سدرن گیس کمپنی ، پی آئی اے اور دیگر معروف کمپنیوں کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں ۔
مفتاح اسماعیل نے 90 کی دہائی کے آغاز میں آئی ایم ایف کے ساتھ بطور ماہر معاشیات کام کیا۔