Saturday, May 11, 2024

مفتاح اسماعیل این اے 249 کراچی سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

مفتاح اسماعیل این اے 249 کراچی سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار
April 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگی رہنماء مفتاح اسماعیل این اے 249 کراچی سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیدیئے گئے۔ ٹربیونل نے لیگی امیدوار کی نااہلی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی نے الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ مؤخر کرنے کی تحریری درخواست دے دی۔

پیپلزپارٹی کے بعد جے یوآئی بھی ن لیگ کے مدمقابل آگئی۔ این اے 249 میں جے یوآئی نے انتخابی مہم شروع کردی۔ مرکزی دفتر کا بھی افتتاح کردیا گیا۔