Friday, April 26, 2024

مفاہمت کے بادشاہ کے لاہور میں ڈیرے ، پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں

مفاہمت کے بادشاہ کے لاہور میں ڈیرے ، پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں
June 25, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) مفاہمت کے بادشاہ کہلوانے والے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے  پنجاب کی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کرنے کیلئے لاہور میں ڈیرے لگا لئے ہیں ۔ سابق صدر نے صوبائی دارالحکومت میں مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں  جن میں عام انتخابات 2018 کیلئے اہم مشاورت کی گئی ، پیپلزپارٹی کی جانب سے لاہور  کے قومی اور صوبائی حلقوں  کے امیدواروں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے ۔ پیپلزپارٹی نے لاہور  سے قومی اسمبلی  کیلئے 14اور صوبائی اسمبلی کیلئے 27 ٹکٹیں فائنل کر لی ہیں ۔ این اے 123سے فراز ہاشمی ، این اے 124سے چودھری ظہیر احمد، این اے 125سے زبیر کاردار امیدوار ہوں گے ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے لاہور کے پی پی 154، 161 اور 166 میں ایک سے زائد امیدوار ہونے کے باعث فیصلہ نہیں ہوسکا۔ آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کی بھی تین وکٹیں اڑا لیں ، منڈی بہاؤالدین سے فخر عمر لالیکا، فیصل گوندل اور ناصر تارڑ پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ۔ تینوں رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ۔