Saturday, May 18, 2024

مفاہمت کیلئے ہمیشہ تیار رہتا ہوں،الجھنے کیلئے وقت ضائع نہیں کرسکتا،آصف علی زرداری

مفاہمت کیلئے ہمیشہ تیار رہتا ہوں،الجھنے کیلئے وقت ضائع نہیں کرسکتا،آصف علی زرداری
November 2, 2018
اسلام آباد  ( 92 نیوز ) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ  مفاہمت کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں ، الجھنے کیلئے وقت ضائع نہیں کرسکتا، معلوم ہے انہیں کیسے گھر بھیجنا ہے،گرفتار ہو کر پنجاب میں دوبارہ مقبول ہونا چاہتا ہوں، فالودہ اوررکشہ والوں کےاکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے عمران خان کو زیادہ بولنے کی عادت ہے  ، حکومت کیلئے 6 ماہ سے پہلے مشکل وقت اور 6 ماہ کے بعدبہت مشکل وقت ہو گا ۔عوام کو ریلیف نہ ملا اور وہ باہر نکلے تو کچھ تو کرنا پڑے گا۔ ٹی وی انٹرویو میں آصف زرداری نے کہا کہ نیب جرم ثابت کئے بغیربے عزت کرتا اورپگڑیاں اچھالتا ہے ، ہر ادارے کواپنے دائرے میں رہنا چاہئے، چھوٹی سوچ والے اٹھارہویں ترمیم ختم کرانا چاہتے ہیں ، ہم مفاہمت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں،الجھنے کیلئے وقت ضائع نہیں کرسکتے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ معلوم ہے انہیں کیسے گھر بھیجنا ہے، فالودہ اوررکشہ والوں کےاکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں۔خارجہ پالیسی میں سب سے بڑا چیلنج افغانستان ہے ، کچھ دوست افغانستان کو ایک چھوٹا سا ملک سمجھتے ہیں،ایسا نہیں ہے۔ہمیں افغانوں کو عزت دینا ہوگی،تب ہی عزت ملے گی۔