Friday, April 19, 2024

مغلیہ دور کی یادیں تازہ کرنی ہوں تو بہاولپور میوزیم ضرور جائیں

مغلیہ دور کی یادیں تازہ کرنی ہوں تو بہاولپور میوزیم ضرور جائیں
March 6, 2019
 بہاولپور (92 نیوز) مغلیہ دور کی یادیں تازہ کرنی ہوں یا پھر نواب آف بہاولپور کے زیر استعمال بگھی دیکھنی ہو تو بہاولپور میوزیم ضرور جائیں۔ 1976 میں تعمیر کروایا گیا بہاولپورمیوزیم خوبصورتی کے ساتھ تاریخ میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔ اٹھارہ کنال رقبے پر پھیلے اس میوزیم میں 10 الگ الگ گیلریز بنائی گئی ہیں، جن میں تحریک پاکستان گیلری سمیت 9 گیلریز شامل ہیں۔ بہاولپور میوزیم میں مغلیہ دور کے سونے اور چاندی کے سکے بھی موجود ہیں، جن میں شہاب الدین غوری ، شیر شاہ سوری، نادر شاہ، علاوالدین خلجی، پرتھوی راج اور ریاست بہاولپور کے سکوں نے سکہ جات گیلری کی رونق بڑھا دی ہے۔ بہاولپور میوزیم 5 ہزار سے زائد اشیا نمائش کے لئے رکھی گئ ہیں، جس میں رکھی گئی نواب آف بہاولپور کے زیر استعمال  بگھی اور میوزیم کے باہر کھڑا تاریخی ریلوے انجن شائیقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔