Friday, May 17, 2024

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں کی پیش گوئی

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں کی پیش گوئی
January 29, 2019
اسلام آباد(92 نیوز) مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا جس کے بعد موسم کا حال بتانے والوں نے آج سے پھر بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کردی ۔ برسات کا حالیہ دور ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے جمعہ تک جاری رہےگا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کا راج ہے ۔ شدید سردی کے باعث چترال  اور اپر دیرکا درجہ حرارت منفی6ڈگری تک گرگیا ہے۔ لواری ٹنل میں 6سے 7 فٹ تک برف پڑ نےسے  ندی نالوں میں پانی جم گیا، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ابھی  مزید برفباری ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔ کوئٹہ،ژوب،پشین اور مستونگ میں آج بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔ بولان، نصیر آباد، چاغی اور گوادر میں بھی آج بارش اور آسمان  سے سفید گالے کرنےکا امکان ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا حالیہ سلسلہ چار روز تک برقرار رہےگا۔ بدھ اور جمعرات کو خیبرپختونخوا،جنوبی پنجاب اور کراچی سمیت سندھ میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی ہلکی اور تیز بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں دھند کا سلسلہ ابھی برقرار رہےگا۔