Friday, April 19, 2024

مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ، آئندہ چند روز کے دوران بارش اوربرفباری کا امکان

مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ، آئندہ چند روز کے دوران بارش اوربرفباری کا امکان
January 12, 2017
لاہور(92نیوز)ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہفتے سے بدھ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت دو جبکہ کراچی میں دس ریکارڈ کیا گیا۔۔ تفصیلات کےمطابق ہفتےسےمیدانی علاقوں میں کھل کربرسےگی بارش اورپہاڑی علاقوں میں ہوگی برفباری  محکمہ موسمیات نےنئی خبرسنادی۔ موسم کاحال بتانےوالےکہتےہیں  ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کی  وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں جمعہ اور ہفتےکو بارشوں کا امکان ہے۔ پنجاب کےمختلف علاقوں میں  اتوارسےبدھ تک موسلا دھار بارش کےساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ اسی طرح  خیبرپختونخوا،فاٹا،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں  برفباری اور کچھ علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے گلگت بلتستان اورکشمیر کی بات کریں تووہاں بھی ہفتےسے سے بدھ تک موسلا دھار بارشوں اور برفباری کی ہی امیدہے۔ محکمہ موسمیات کاکہناہےاگلےچوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم  شدیدسرد اور خشک رہےگا۔ کالام منفی16، استور منفی12، سکردو منفی11،جبکہ  مری اورچترال میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔