Thursday, April 25, 2024

مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، مزید دو فلسطینی شہید

مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، مزید دو فلسطینی شہید
October 21, 2015
الخلیل (ویب ڈیسک) مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر کے مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ مغربے کنارے میں دو مختلف واقعات کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے حملے کا الزام لگا کر دو فلسطینی شہریوں کو گولیاں مار دیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے بھی دو فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ فلسطینی شہری مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اب تک چھیالیس فلسطینی شہری قابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں۔