Saturday, May 18, 2024

مغربی ممالک کو چین کیخلاف متحد ہونیکی ضرورت ہے، کینیڈین وزیراعظم

مغربی ممالک کو چین کیخلاف متحد ہونیکی ضرورت ہے، کینیڈین وزیراعظم
December 26, 2021 ویب ڈیسک

ٹورنٹو (92 نیوز) کینیڈا کے وزیراعظم چین مخالف امریکی اتحاد کیلئے متحرک دکھائی دینے لگے۔

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مغربی ملکوں کو چین کے خلاف متحد ہو نے کی ضرورت ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے الزام عائد کیا کہ چین مغربی ملکوں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کر رہا۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا مغربی ممالک کی معاشی مواقع کی تلاش کو بیجنگ نے ہوشیاری سے استعمال کیا۔ ملکر بہترانداز میں کام کرنا ہو گا،تاکہ چین ہمیں تقسیم نہ کر سکے۔