Friday, May 17, 2024

مغربی سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 18 افراد ہلاک

مغربی سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 18 افراد ہلاک
January 3, 2020
 خرطوم (92 نیوز) مغربی سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملٹری کے ترجمان امر محمد الحسن کا کہنا ہے کہ سوڈان کے صوبے ڈارفر میں الجینینا ائیرپورٹ سے اڑنے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور اس پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے، 3 ججز اور 7 جہاز کے عملہ کے افراد شامل تھے۔ انہوں نے کہا طیارہ تباہ ہونے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی اور تحقیقات جاری ہیں۔