Wednesday, April 24, 2024

مغربی جرمنی میں تباہ کن سیلاب سے 60 سے زائد افراد ہلاک

مغربی جرمنی میں تباہ کن سیلاب سے 60 سے زائد افراد ہلاک
July 16, 2021

برلن (92 نیوز) مغربی جرمنی میں تباہ کن سیلاب سے 60 سے زائد افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے۔

طوفانی بارشوں نے مغربی جرمنی میں تباہی مچا دی۔ گھراور گاڑیاں تباہ ، کئی علاقے زیرآب آ گئے۔ بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوا۔ کئی علاقوں میں ٹرین سروس معطل ہو گئی۔ سیلاب سے ہرطرف تباہی کے مناظر، درجنوں افراد جان سے گئے۔

حکام کا کہنا ہے مغربی قصبے احرویلر میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔ ریاست رائن لینڈ، پیلاٹیٹین اور نارتھ رائن ویسٹ فیلیا سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔ لوگ گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔

کئی علاقوں میں سیلاب سے مکان بہہ گئے۔ سڑکیں تباہ ہو گئیں ، کئی گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو کارکنوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جرمن چانسلر نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سیلاب اور بارشوں سےمتاثرہ ڈسلڈوف اور ہاگن شہر کی انتظامیہ نے فوج سے مدد طلب کر لی۔ ان علاقوں میں 300 فوجی اہلکار ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔ پولیس نے گمشدہ لوگوں کی اطلاع کے لئے ہاٹ لائن قائم کر دی ہے۔