Saturday, April 20, 2024

مغربی افریقی ملک گیمبیا میں صدارتی انتخابات کی پولنگ کا عمل مکمل

مغربی افریقی ملک گیمبیا میں صدارتی انتخابات کی پولنگ کا عمل مکمل
December 5, 2021 ویب ڈیسک

بنجول (بنجول) 2016 کے سیاسی بحران کے بعد مغربی افریقی ملک گیمبیا میں پہلے انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق صدارتی انتخابات کی پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا  جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ 2016 میں صدریحٰی کومعزول کئے جانے کے بعد سے یہ پہلے جمہوری انتخابات ہیں۔

صدارتی الیکشن میں پانچ امیدوار حصہ لے رہے ہیں، صدرایڈمابیرو اور اوسینو ڈربومیں کانٹے کا مقابلہ ہے، ووٹرز نے منفرد سسٹم کے تحت بیلٹ باکس میں پیپرز کے بجائے ماربل کی گولیاں ڈالیں۔