Tuesday, May 14, 2024

مغربی افریقی ملک مالی میں ایک خاتون کے ہاں نو بچوں کی پیدائش

مغربی افریقی ملک مالی میں ایک خاتون کے ہاں نو بچوں کی پیدائش
May 5, 2021

بماکو (92 نیوز) مغربی افریقی ملک مالی میں ایک خاتون کے ہاں نو بچوں کی پیدائش ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پانچ بچیوں اور چار بچوں کی پیدائش مراکش کے اسپتال میں ہوئی۔ مالی کی وزیر صحت کے مطابق 25 سالہ ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں۔

خاتون کو اسپیشل کئیر کیلئے مراکش منتقل کیا گیا تھا۔ مالی اور مراکو میں پیدائش سے قبل الٹراساونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ماں کے ہاں نو بچوں کی پیدائش غیرمعمولی ہے۔