Sunday, September 8, 2024

مغرب نیوکلیئر معاہدے سے منحرف ہوا توپروگرام دوبارہ شروع کردیںگے:جوادظریف

مغرب نیوکلیئر معاہدے سے منحرف ہوا توپروگرام دوبارہ شروع کردیںگے:جوادظریف
April 5, 2015
تہران(ویب ڈیسک)ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغرب نیوکلئیر معاہدے سے منحرف ہوا تو ایران دوبارہ سے اپنا نیوکلیئر پروگرام شروع کردے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےوطن واپسی پر سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مغرب نے معاہدہ  کی خلاف ورزی کی تو ایران دوبارہ سے نیوکلیئر پروگرام شروع کرنے کا حق رکھتا ہے۔ ایران کی تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر پروگرام پر کام کے حوالے سے عمل  درآمد اس وقت تک شروع نہیں ہوتا جب تک معاہدے کی حتمی شکل تیس جون کی ڈیڈ لائن تک تشکیل نہیں پاتی۔ نیوکلیئر معاہدے کی منظوری کے بعد ایران نیوکلئیر پروگرام محدود کردے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور یورپی یونین کی پابندیاں اٹھتے ہی ایران کو معاشی اور اقتصادی حوالوں سے فوائد ملنا شروع ہو جائیں گے۔