Sunday, May 12, 2024

معین علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت ، آئسولیشن میں چلے گئے

معین علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت ، آئسولیشن میں چلے گئے
January 4, 2021

کولمبو (92 نیوز) سری لنکا میں موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی معین علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد کرکٹر 10 روز کے لئے آئسولیشن میں چلے گئے ۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق کرس ووکس کو بھی   قریبی رابطے  پر  سیلف آئسولیٹ کر دیا گیا   ہے جب کہ باقی  اسکواڈ کی دوسری ٹیسٹنگ کل ہو گی ۔