Saturday, May 18, 2024

معین اخترکے مداح آج ان کا68واں یوم پیدائش منا رہے ہیں

معین اخترکے مداح آج ان کا68واں یوم پیدائش منا رہے ہیں
December 24, 2018
کراچی (92 نیوز) اپنی اداکاری سے دلوں پر راج کرنے والےمعروف اداکار معین اختر کے مداح آج ان کا  68واں  یوم پیدائش منارہےہیں۔ معین اختر پاکستان ٹیلی ویژن کے بڑے ناموں میں ایک بڑانام ہیں جو مزاحیہ اور سنجیدہ  ہر طرح کا کردار بخوبی نبھانا جانتے تھے ۔ معین اختر نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1960 کی دہائی میں کیا اور ریڈیو،اسٹیج اورڈراموں میں اداکاری کے شاندارجوہر دکھاکر اپنے فن کا لوہا منوایا ۔ معین اختر کے یادگار ڈراموں میں ہاف پلیٹ، شو ٹائم، اسٹوڈیو ڈھائی، ففٹی ففٹی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے اور عید ٹرین اور لوز ٹاک  شامل ہیں۔ ڈرامہ روزی میں خاتون کا کردار ادا کر کے معین اختر نے خوب داد وصول کی،معین اختر کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔ معین اختر 22 اپریل 2011 میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے،ان کے چاہنے والے آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔