Friday, May 10, 2024

معین اختر کے مداح آج ان کا 69 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں

معین اختر کے مداح آج ان کا 69 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں
December 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان میں کردار میں ڈوب کر اداکاری کی جب بھی بات ہوگی معین اختر  کا نام سر فہرست آئے گا  ،لیجنڈ اداکار کے مداح آج ان کا 69 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں ۔ برجستہ جملے  ، لاجواب کامیڈی ٹائمنگ اور کردار میں ڈوب کر اداکاری  یہ مختصر تعارف ہےمعین اختر کا جنھیں ملکی تاریخ اکلوتا ورسٹائل اداکار  کہا جائے تو شائد غلط نہ ہوگا۔ چوبیس دسمبر1950کو کراچی میں آنکھیں کھولنے والے معین اختر  نے فنی سفر کا آغاز 16 برس کی عمر میں اسٹیج ڈراموں سےکیا ، بڈھا گھر پر ہے اور بکراقسطوں پر  نے انہیں  شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا ،  پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل "روزی "  کا کردارمعین اختر نے ایسے نبھایا کہ وہ امر ہوگیا۔ معین اختر کو اسٹیج کی دنیا کا بھی بے تاج بادشاہ کہا جاتا تھا ، بکرا قسطوں پر،یس سر عید نو سر عید، بے بیا معین اختران کے یادگار شوز ہیں ۔ ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑا، روزی ،ففٹی  ففٹی ،ہاف پلیٹ اور سچ مچ  میں معین اختر اپنے فن کی بلندیوں پرنظر آئے۔ انور مقصود کے ساتھ معین اختر کی جوڑی کو آج تک پسند کیا جاتاہے جن کے ہمراہ انھوں نے سیکڑوں منفرد کردار نبھائے۔ خداداد صلاحیتوں کے مالک معین اختر کو انگریزی ‘سندھی ‘پنجابی’ میمنی اور پشتو سمیت کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ وہ جس قدر عمدہ اداکار تھے، اتنے ہی نفیس انسان بھی تھے ۔ ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پرائیڈ آف  پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔