Friday, May 3, 2024

معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے ‏

معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے ‏
April 22, 2019

کراچی ( 92 نیوز) اسٹیج اورٹی وی کے ناموراداکار کامیڈی کے بادشاہ معین اختر  کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے،لیکن وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ  ہیں۔

چوبیس دسمبر1950کو کراچی میں آنکھیں کھولنے والے معین اختر  نے فنی سفر کا آغاز 16 برس کی عمر میں اسٹیج ڈراموں سےکیا۔

بڈھا گھر پر ہے اور بکراقسطوں پر  نے انہیں  شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔

ٹی وی کارخ کیا تو وہاں بھی بے مثال اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا نوایا ، ففٹی ففٹی ،  ہالف پلیٹ اورآنگن ٹیڑھا میں معین اختر کے کردار آج بھی ذہنوں میں ہیں۔

معین اختر  نے روزی ڈرامے میں خاتون کاشاندارکردار ادا کیا ، انہوں نے ہدایتکاری، پرو ڈکشن ، گلوگاری اور دیگر شعبوں میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی۔

ان کی خدمات کے صلے میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

لوگوں کے چہروں پرمسکان بکھرنے والا یہ فنکار آٹھ برس پہلے آج ہی کے دن مداہوں کو اس اداس چھوڑ کر دار فانی سے کوچ کرگیا۔

زمانہ بڑے شوق سے سن رہاتھا

ہم ہی سوگئے داستاں کہتے کہتے