Monday, September 16, 2024

معیشت کے مرکز کراچی میں سیاسی مہم جوئی کا نیا ریکارڈ قائم

معیشت کے مرکز کراچی میں سیاسی مہم جوئی کا نیا ریکارڈ قائم
July 24, 2018
کراچی (92 نیوز) معیشت کے مرکز کراچی میں میراتھن انتخابی مہم نے سیاسی کارکنوں میں نیا جوش پیدا کر دیا ۔ اکیاسی ہزار  سے زائد کارنر میٹنگس، جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ن ،جنون،جیالوں،پتنگ،کتاب،لالٹین اور ڈولفن والوں نے بھرپور ووٹ دو مہم چلائی۔ ستائیس جون سے باضابطہ طور پر شروع ہونیوالی انتخابی مہم جوئی کے ستائیس دنوں میں اکیاسی ہزار انتخابی اجتماعات منعقد ہوئے۔ عمران خان، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن، مولانا خادم حسین رضوی  خالد مقبول صدیقی ،مصطفی کمال آفاق احمد، شاہی سید سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین نے بھی روشنیوں کے شہر میں سیاسی رنگ بکھیرے۔ ڈولفن کا نشان،لالٹین کی روشنی،پتنگ کی اڑان ، شیر کی دھاڑ، تیر، کرین چلنے کتاب پڑھنے کے نعرے اور پارٹی ترانے بھی خوب چلے۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی بیلٹ کے ذریعے تبدیلی لانے اورجمہور کے نمائندوں کے نشان پر مہر لگانے کو تیار ہے۔ کراچی میں محتاط اندازے کے مطابق پندرہ لاکھ سے زائد بینرز، جھنڈے، تشہیری فلیکس اور پوسٹرز انتخابی مہم کے لیے لگائے گئے۔