Thursday, April 25, 2024

معیشت کیلئے سخت فیصلے نہ کرتے تو جو تباہی آتی وہ بیان نہیں کر سکتے ، حماد اظہر

معیشت کیلئے سخت فیصلے نہ کرتے تو جو تباہی آتی وہ بیان نہیں کر سکتے ، حماد اظہر
March 1, 2020
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے معیشت کیلئے سخت فیصلے نہ کرتے تو جو تباہی آتی وہ بیان نہیں کرسکتے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اپوزیشن پر شدید تنقید کی۔ انکا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں نے صرف امیروں کے علاقوں میں باغات اور نہروں پر اربوں کھربوں لگا دئیے۔ حکومت کی جانب سے 5 روپے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی جس کے بعد اور بھی بہت سے شعبوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ ملک کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑے۔ ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 70 فیصد کمی آچکی ہے ۔ معیشت میں استحکام سخت فیصلوں کے باعث آیا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پالیسیوں کے باعث ملک کا تشخص عالمی طور پر بہتر ہوا ہے ۔ ایف اے ٹی ایف کی دو سال میں 27 میں سے 14 چیزیں مکمل ہیں جبکہ ہم سے پہلے 27 میں سے صرف 2 چیزیں  مکمل تھی۔ پہلے اسٹیٹ  بینک بھی آزاد نہیں تھا لیکن اب وہ بھی آزاد ہے۔