Sunday, September 8, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے محنت کشوں کیلئے7ہزار فلیٹس کے منصوبے کا اعلان اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے محنت کشوں کیلئے7ہزار فلیٹس کے منصوبے کا اعلان اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
May 1, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری طرف سے سب کو یوم مئی مبارک ہو، میری مبارکباد سرسری نہیں ہے۔ چھوٹے کسان خوشحال ہونگے تو پاکستان خوشحال ہو گا، شکاگو میں مزدوروں کی قربانیاں لازوال تھیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے محنت کشوں کے عالمی دن پر مزدوروں کےلئے 7000 فلیٹس کے منصوبے کی پالیسی کا بھی اعلان کیا اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مزدور اپنا گھر بیچ کر کہیں بھی نیا گھر لے سکتے ہیں، ، قوم کی ترقی اور معاشی بحالی کا پہیہ تیز کرنے والوں کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج کے بعد بھٹے پر کوئی بچہ کام نہیں کرے گا، 6ماہ کا وقت دیتا ہوں، بھٹے میں مجھے کوئی بچہ نظر نہیں آنا چاہئے، غریب کے بچے کو کھانا نہ ملے تو یہ پاکستان اقبال اور قائد کا پاکستان ہی نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر کا دورہ ستمبر میں ہوتا تو آج لوڈشیڈنگ ختم ہوجاتی، دین اسلام مزدوروں کی عظمت اور ان کے درجات کی بات کرتا ہے، اسلام میں محنت کشوں کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دینے کا حکم ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں محنت کشوں کےلئے ہسپتال، سکول اور میڈیکل کالج بنائے گئے، کسانوں کی محنت بچانے کےلئے گنے کی قیمت نہیں گرنے دی۔ انہوں نے مزید کہا دانش سکول کی بچی نے دنیا بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔