Friday, April 19, 2024

معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی بھاگ دوڑ رنگ لانے لگی، برآمدات میں گیارہ فیصد اضافہ

معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی بھاگ دوڑ رنگ لانے لگی، برآمدات میں گیارہ فیصد اضافہ
August 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی بھاگ دوڑ رنگ لانے لگی۔ برآمدات میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں چھبیس فیصد کمی ہوئی۔ جولائی 2019 میں مُلکی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ  اور مالی سال 2019 میں برآمدات 24 ارب 22 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات میں 26 فیصد کمی ہوئی اور 4 ارب ڈالر  کمی سے 52 ارب 88 کروڑ ڈالر رہیں ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں ترسیلات زر 3 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب ڈالر اور مالی سال 2019 میں 21 ارب84 کروڑ ڈالر رہیں ۔ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا خسارہ ایک ارب 55 کروڑ ڈالر کمی کے ساتھ  57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گیا جبکہ جولائی 2018 میں خسارہ 2 ارب 13 کروڑ ڈالر تھا ۔ تجارتی خسارے میں ایک ارب 68 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی ۔ جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 32 کروڑ ڈالر رہا ۔ اس سے قبل جولائی 2018 میں تجارتی خسارہ 4 ارب ڈالر سے زائد تھا ۔ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ۔ جولائی میں غیرملکی سرمایہ کاری 7 کروڑ50 لاکھ ڈالر رہی جبکہ جولائی 2018  میں غیرملکی سرمایہ کاری 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی۔