Tuesday, April 23, 2024

معیشت کو مثبت سطح پر لانے کیلئے سرجیکل اقدامات ضروری قرار

معیشت کو مثبت سطح پر لانے کیلئے سرجیکل اقدامات ضروری قرار
November 22, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) معاشی صورتحال پر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کردی گئی، حکومت کی معاشی ٹیم نے عمران خان کو فوری اصلاحات کا مشورہ دے دیا، ذرائع کے مطابق معیشت کو مثبت سطح پر لانے کیلئے سرجیکل اقدامات کو ضروری قرار دے دیا گیا، رپورٹ میں برآمدات میں کمی کے منفی نتائج اور مہنگائی بڑھنے کی وجوہات بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ درآمدات اور ایکسپورٹ دونوں کم ہونے سے معیشت پر منفی اثر پڑا، آئی ایم ایف معاہدے کے تحت اہداف حاصل کرنے کیلئے بڑی تبدیلیاں ضرورت کا تقاضا ہے، درآمدی ڈیوٹیوں، محصولات، بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے کی پالیسی کے منفی نتائج سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ رپورٹ میں معاشی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے اقدامات تجویز دی گئی، بینکوں کی 13 فیصد شرح سود بھی مہنگائی کو کنٹرول نہ کرسکی، 1500 ارب روپے محصولات بڑھانے کے اقدامات سے مارکیٹ پر منفی رد عمل ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 1600 ارب روپے کا گردشی قرضہ کم کرنے کے اقدامات سے بجلی اور گیس کے نرخ بڑھنے لگے، 960 ارب روپے کیپیسٹی چارج کی ادائیگی کیلئے بنک قرضوں پر انحصار نے صورتحال مزید خطرناک بنا دی۔