Friday, May 3, 2024

معیشت کو درپیش خطرات ختم ہوگئے : وزیرخزانہ

معیشت کو درپیش خطرات ختم ہوگئے  : وزیرخزانہ
June 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت کو درپیش خطرات ختم ہوچکے ہیں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کامیاب سرجری کے بعد تیزی سے صحت یاب ہورہےہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو درپیش خطرات ختم ہوگئے ہیں جبکہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2013 کے الیکشن سے پہلے واضح حکمت عملی تیار کی جبکہ ہر بجٹ میں ہماری کارکردگی پچھلے سال کی نسبت بہتر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے زرمبادلہ کے خلاف اکیس ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں جبکہ دو سال میں ترقی کی شرح کئی سالوں بعد 4.71فیصد رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 2015.16میں ٹیکس وصولیوں کا ٹارگٹ پورا ہوجائے گا ،تین سال میں ٹیکس کولیکشن میں 60فیصد اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکیٹر کا قرضہ 312ارب تک پہنچ گیاچکا ہے جبکہ اسٹیٹ بنک کا پالیسی ریٹ 5.57 پر آچکا ہے جو کہ کم ترین سطح ہے ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ تیل کی درآمد میں 40فیصد بچت ہوئی ہے جس کو مشینری اور خام مال کی درآمد پر خرچ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ فی کس آمدنی  1561ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایکسیچنج ریٹ بھی مستحکم رہا ہے ۔   اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گوادر کی ترقی میں حکومت سنجیدہ ہے جبکہ ایکسپورٹ ری فنانس کو 3فیصد پر لایا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ صنعتی شعبوں کو ایکسپورٹ کے حوالے سے زیرو ریٹڈ کیا جا رہا ہے ان شعبوں میں ٹیکسٹائل،چمڑا،قالین ،ایکسپورٹ اور آلات سرجری شامل ہیں۔ اسحاق ڈار نے کسانوں کو بھی بجٹ میں بالآخرخوشخبری سناتے ہوئے  یوریا کھاد کی  بوری کی قیمت1400روپے مقرر کرنے کی تجویزپیش کی ہے جبکہ ڈی اے پی کی قیمت بھی 2800سےکم کرکے 2500پر لائے جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی قرضوں کا ہدف 7سو ارب روپے کیا جارہا ہے جبکہ بجلی بھی سستی کرکے 5.35روپے یونٹ اورزرعی ادویات پر بھی سیلز ٹیکس ختم کیاجائے گا ۔اسحاق ڈار نے جھینگے اور مچھلی کی خوراک پر کسٹم ڈیوٹی بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔