Sunday, May 19, 2024

معیشت پر رائے دیناآرمی چیف کا حق ہے: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

معیشت پر رائے دیناآرمی چیف کا حق ہے: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
October 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ معیشت پر رائے دیناآرمی چیف کا حق ہے۔ سول ملٹری تعلقات میں تناؤ نہیں،اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔
۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی آئین کےمطابق آنی چاہیے۔ غیرآئینی اقدام سے ملک کو نقصان ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج چاہیں تو رینجرز بلاسکتے ہیں۔ تاریخ فیصلہ کرے گی کہ نواز شریف کو کیوں نکالا۔
ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں اختلاف رائے کا حق ہوتا ہے یہی جمہوریت کی خوبی ہے۔ چوہدری نثار بھی جمہوریت کی وجہ سے اختلاف رائے رکھتے ہیں اور اپوزیشن ہی پارلیمنٹ کا حسن ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خیالات کو ہر کسی نے رد کیا ہے۔