Friday, April 26, 2024

معیشت سمیت تمام شعبوں میں ترکی سے تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، عمران خان

معیشت سمیت تمام شعبوں میں ترکی سے تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، عمران خان
January 5, 2019
انقرہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران نے کہا معیشت سمیت تمام شعبوں میں ترکی سے تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ترکی میں ترک صدر طیب اردوان عمران خان کی صلاحیتوں کے مداح نکلے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن اور پاکستان کی معیشت میں بہتری کے  لئے ترکی سے تعاون کی اپیل کر دی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ترکی کے ساتھ معیشت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے خواہشمند ہیں۔ ادھر ترک صدر طیب اردوان نے جہاں بطور کھلاڑی عمران خان کی کامیابیوں کو سراہا وہیں کہا کہ اُمید کرتے ہیں عمران خان سیاست کے میدان میں بھی کامیاب رہیں گے ۔ انہوں نے تبدیلی کے لئے طویل جد وجہد کی۔   اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے ون آن ون ملاقات کی جس میں کئی اہم عالمی امور اور مسلمہ اُمہ کو درپیش مسائل پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں امن سمیت مسئلہ کشمیر اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان دو طرفہ اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان نے اکھٹے نماز جمعہ ادا کی۔ ملاقات کے لئے  وزیراعظم عمران خان صدارتی محل پہنچے تو طیب اردوان نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔