Thursday, May 9, 2024

معیشت درست سمت میں گامزن، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینگے، وزیراعظم عمران خان

معیشت درست سمت میں گامزن، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینگے، وزیراعظم عمران خان
May 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا، معیشت درست سمت میں گامزن ہے، آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ترجمانوں کی معاشی اشاریوں میں بہتری پر وزیراعظم کواگاہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا معیشیت درست سمت میں گامزن ہے، ترجمان معیشیت میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ کریں، آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریںگے۔ اجلاس میں بجٹ منظوری سمیت دیگر سیاسی اُمور پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے گرین یورو انڈس بانڈ کا باضابطہ اجرا کر دیا۔