Friday, March 29, 2024

معیشت آئی سی یو میں تھی ، اب نکل آئی ہے ، اسد عمر

معیشت آئی سی یو میں تھی ، اب نکل آئی ہے ، اسد عمر
April 8, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ  اسد عمر نے کہا کہ  جب اقتدار سنبھالا تو معیشت آئی سی یو میں تھی ، اب مریض آئی سی یو سے نکل آیا ہے، اثاثے ظاہر نہ کرنے والے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھا لیں،ڈالر خریدنے والوں کو نقصان ہوگا۔

اسلام آباد میں وسط مدتی اقتصادی فریم ورک کی افتتاحی تقریب خطاب کرتے  ہوئے سے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا  پاکستان نے 800 ارب روپے قرض صرف سود کی ادائیگی کیلئے  لیا ۔

انہوں نے کہا کہ  2003 میں برآمدات کل قومی معیشت کا 13 فیصد تھیں ،گزشتہ سال برآمدات صرف 8 فیصد رہ گئی ہیں ،وسط مدتی اقتصادی فریم ورک  کا ڈرافٹ  تیار کر لیا ہے  جس سے آئندہ تین سال میں معیشت میں بہتری آئیگی ۔

اسد عمر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر ماہرین  معیشت سے تجاویز لی گئی ہیں ، آئی ایم ایف پروگرام آخری مراحل میں ہے ، پاکستان اتنی برآمدات نہیں کرسکتا کہ جس سے معیشت میں بہتری آئے ، ہم مالیاتی خساروں  میں پھنسے ہیں۔

وزیر کزانہ کا کہنا تھا کہ کہا پانچ سال بعد آنے والا وزیر خزانہ یہ نہیں کہے گا کہ ادائیگیوں کا بحران ہے ، نہ یہ کہ  ہم آئی ایف کے پاس جا رہے ہیں۔