Sunday, May 12, 2024

معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال

معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال
July 30, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معید یوسف نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، جیک سلیوان سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ، جنیوا میں ہونے والی گفتگو میں پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ، افغانستان میں تشدد میں فوری کمی اور مسئلے کے سیاسی حل پر غور کیا گیا ہے۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے دیگرمعاملات پر بھی بات ہوئی۔